en-USur-PK
  |  
Dr. Daniel's Blog
11

جھوٹے الزامات پر ظلم و زیادتیاں کرنے والوں کا دُنیاوی اور روز آخر انجام

posted on
جھوٹے الزامات پر ظلم و زیادتیاں کرنے والوں کا دُنیاوی اور روز آخر انجام

جھوٹے الزامات پر ظلم و زیادتیاں کرنے والوں کا دُنیاوی اور روز آخر انجام ؟ ( سلام اور مسیحت )

ڈاکٹر دانیال

آج دنیا کےمختلف خطوں میں جھوٹے الزامات لگا کر ظلیم و زیادتیوں کے واقعات بڑھتے جا رھے ھیں ۔ اگر ھم سب ان سماج دشمن عناصر کو پہچان لیں اور یہ سوچ لیں کہ اگر ایسا خدا نہ کرے کبھی میرے ساتھ یا میرے خاندان اور عزیزوں میں سے کسی کے ساتھ ہو جائے تو پھر میں کیسا محسوس کروں گا یا کرونگی ؟ وہ لوگ جو ان واقعات کا شکار ہو کر دکھ اٹھا رھے انکی مدد پر بھی سوالیہ نشان ھیں؟ اس تعلق سے ھماری تعلیمات کیا ہیں اور ہم کیا کررھے ھیں؟

کسی بات میں حد سے نہ بڑھو ؟ فرمان قرآن سورة الحجرات ( ترجمعہ قرآن ڈاٹکام)

اے ایمان والے لوگو! اللہ اور اس کے رسول سے آگے نہ بڑھو اور اللہ سے ڈرتے رہا کرو۔ یقیناً اللہ تعالیٰ سننے وا، جاننے وا ہے۔

یعقوب کا خط باب ۱ ،۲۲ لیکن کلام پر عمل کرنے والے بنو نہ محض سُننے والے جو اپنے آپ کو دھوکا دیتے ہیں۔  حد سے بڑھنے والے دھوکہ میں ہیں

جھوٹ سے منع کیا گیا ہے؟ خروج ۲۳ ، 1تُو جُھوٹی بات نہ پَھیلانا اور ناراست گواہ ہونے کے لِئے شرِیروں کا ساتھ نہ دینا۔ 2بُرائی کرنے کے لِئے کِسی بِھیڑ کی پَیروی نہ کرنا اور نہ کِسی مُقدّمہ میں اِنصاف کا خُون کرانے کے لِئے بِھیڑ کا مُنہ دیکھ کر کُچھ کہنا۔ خروج ۲۰ ،16تُو اپنے پڑوسی کے خِلاف جُھوٹی گواہی نہ دینا۔

فرمان قرآن جھوٹی بات سے بچو ؟ سورة الحج

30 یہی (حکم) ہے، اور جو شخص اﷲ (کی بارگاہ) سے عزت یافتہ چیزوں کی تعظیم کرتا ہے تو وہ اس کے رب کے ہاں اس کے لئے بہتر ہے، اور تمہارے لئے (سب) مویشی (چوپائے) حلال کر دیئے گئے ہیں سوائے ان کے جن کی ممانعت تمہیں پڑھ کر سنائی گئی ہے سو تم بتوں کی پلیدی سے بچا کرو اور جھوٹی بات سے پرہیز کیا کرو۔

ہر ایک الزام کی تحقیق ضروری ہے؟ سورة الحجرات

اے مسلمانو! اگر تمہیں کوئی فاسق خبر دے تو تم اس کی اچھی طرح تحقیق کر لیا کرو ایسا نہ ہو کہ نادانی میں کسی قوم کو ایذا پہنچا دو پھر اپنے کیے پر پشیمانی اٹھاؤ۔

سورة النساء، ۸۳

جہاں انہیں کوئی خبر امن کی یا خوف کی ملی انہوں نے اسے مشہور کرنا شروع کر دیا، حانکہ اگر یہ لوگ اسے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کے اور اپنے میں سے ایسی باتوں کی تہہ تک پہنچنے والوں کے حوالے کر دیتے، تو اس کی حقیقت وه لوگ معلوم کر لیتے جو نتیجہ اخذ کرتے ہیں اور اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتی تو معدودے چند کے علاوه تم سب شیطان کے پیروکار بن جاتے

انصاف کا حکم ہے : سورة النساء ۱۳۵

اے ایمان والو! عدل وانصاف پر مضبوطی سے جم جانے والے اور خوشنودی مو کے لئے سچی گواہی دینے والے بن جاؤ، گو وه خود تمہارے اپنے خلاف ہو یا اپنے ماں باپ کے یا رشتہ دار عزیزوں کے، وه شخص اگر امیر ہو تو اور فقیر ہو تو دونوں کے ساتھ اللہ کو زیاده تعلق ہے، اس لئے تم خواہش نفس کے پیچھے پڑ کر انصاف نہ چھوڑ دینا اور اگر تم نے کج بیانی یا پہلو تہی کی تو جان لو کہ جو کچھ تم کرو گے اللہ تعالیٰ اس سے پوری طرح باخبر ہے۔ سورۃ المائدہ ۸

اے ایمان والو! تم اللہ کی خاطر حق پر قائم ہو جاؤ، راستی اور انصاف کے ساتھ گواہی دینے والے بن جاؤ، کسی قوم کی عداوت تمہیں خلاف عدل پر آماده نہ کردے، عدل کیا کرو جو پرہیز گاری کے زیاده قریب ہے، اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو، یقین مانو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال سے باخبر ہے۔ ( ترجمعہ قرآن ڈاٹکام )

جھوٹوں کا انجام : سورۃ البقرہ ۱۰

ان کے دلوں میں بیماری تھی اللہ تعالیٰ نے انہیں بیماری میں مزید بڑھا دیا اور ان کے جھوٹ کی وجہ سے ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔

سورة الجاثية ۲۷

اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کی ہے اور جس دن قیامت قائم ہوگی اس دن اہل باطل بڑے نقصان میں پڑیں گے۔

مکاشفہ باب ۲۱ ،مگر بُزدِلوں اور بے اِیمانوں اور گِھنَونے لوگوں اور خُونِیوں اور حرام کاروں اور جادُوگروں اور بُت پرستوں اور سب جُھوٹوں کا حِصّہ آگ اور گندھک سے جَلنے والی جِھیل میں ہو گا ۔ یہ دُوسری مَوت ہے۔

 

Posted in: | Tags: | Comments (0) | View Count: (4916)

Post a Comment

Most Popular Videos