en-USur-PK
  |  
27

کس نے دوہزارسال کے عرصہ میں کروڑوں انسانوں کا میل اپنے خالق سے کرادیا؟

posted on
کس نے دوہزارسال کے عرصہ میں  کروڑوں انسانوں کا میل اپنے خالق سے کرادیا؟
دنیا میں غالباّاس سے زیادہ محیر العقول کوئی امر نہیں ہوگا کہ علم وتہذیب سے دُور افتادہ ملک کنعان (موجودہ ‏فلسطین) کے ایک جاہل اور حقیر صوبہ گلیل کے ایک معمولی غریب گھرانے میں ایک ایسی شخصیت پیدا ہوئی جس کی تعلیم ‏اور شخصیت نے دنیا کی کایا پلٹ دی ۔ انہوں نے غالباّ صرف تین سال تک گلیل کے مچھوؤں اور دہقانوں میں توبہ اور پروردگار ‏کی محبت اور دین ِ الہٰی کی تبلیغ فرمائی۔لیکن یہ تعلیم اس قدر دل پذیر اور موثر ثابت ہوئی کہ چند سالوں کے اندر اس کی گونج ہم ‏کو اقصائے عالم تک سنائی دیتی ہے ۔ چار صدیوں کے اندر اندر انہوں نے شاہ وگدا، عالم وجاہل ،آقا اور غلام کو اپنا گرویدہ اور ‏شیدائی بنالیا۔انہوں نے دوہزارسال کے عرصہ میں دنیا کے تمام ممالک میں کروڑوں انسانوں کا میل اپنے خالق سے کرادیا اور ‏ایسی مقدس اور برگزیدہ ہستیاں پیدا کردیں جو زمین کا نمک تھیں۔قیاصرہ نے جورو ظلم ،عقوبت وتعذیب کے ذریعہ اُن کی ‏تعلیم کومٹانا چاہا لیکن وہ خود مٹ گئے ۔ دنیا کے سرداروں اور سلطانوں نے اُن کے خلاف پرِے باندھے لیکن وہ مغلوب نہ ‏ہوئی۔ ہر دشمن دم واپسین حسرت کے ساتھ یہی کہتا مرگیا ۔"اے گلیلی آپ فاتح رہے‎ ‎‏ "‏‎ ‎جہاں کہیں یہ تعلیم دی گئ اس کے ‏آفتابی نور نے ظلمت کو مٹادیا۔ جو شخص "دنیا کے نور " کا پیرو ہوگیا اس سے تاریکی کوسوں دُور بھاگی ۔بطالت اور جہالت کا قلع ‏قمع ہوگیا اور حق کی روشنی ہر جانب پھیل گئی۔تاریخ سکندریہ کے ایک عالم کے الفاظ کی صداقت کی گواہ ہے کہ'' ہمارے ‏استاد سیدنا عیسیٰ مسیح کلمة الله تمام بنی نوع انسان کے ہادی اور رہنما ہیں۔"
Posted in: | Tags: | Comments (0) | View Count: (11847)

Post a Comment

English Blog