en-USur-PK
  |  
Category
27

کیا عورتیں مردوں کی نسبت زیادہ آسانی سے دھوکہ کھاتی ہیں؟

posted on
کیا عورتیں مردوں کی نسبت زیادہ آسانی سے دھوکہ کھاتی ہیں؟

بائبل بہت سے تذکرہ کرنے والوں کی حامل ہے جہاں مردوں کو دھوکہ دیا گیا تھا ( عموماً دوسرے مردوں سے)۔ پولس کی خطیبانہ تحریر ، ذکر کرتی ہے کہ اُس نے گناہ سے دھوکہ کھایا  ( رومیوں 7 :11)۔ دوسری جگہ وہ جھوٹے اُستادوں کو “خراب ذہنوں والے لوگوں” کے طور پر بیان کرتا ہے جو ” دھوکہ دیتے اور دھوکہ کھاتے” تھے ( 2 تیمتھیس 3 : 8 ، 13)۔اِن جھوٹے اُستادوں میں آدمی شامل تھے ۔ اناجیل میں سے ہر ایک ، جھوٹے اُستادوں کے بارے ، یسوع کی طرف سے دی گئی خبرداری کی حامل ہےجنہیں آنا اور اپنے پیروکارو ں کو دھوکہ دینا تھا  ( جیسے کہ ، متی 24: 23 -24 ) ۔ جبکہ اُن میں سے کچھ جھوٹے اُستاد عورتیں تھیں ، لیکن اُن میں سے زیادہ تر مرد تھے ۔ دوسری  جانب ، یہاں عورتوں کے دھوکہ کھانے یا دوسروں کو دھوکہ دینے کے بارے  بہت کم بائبلی تفصیلات ہیں ۔ اُس کے سِوا جس پر بہت سے مسیحی یقین رکھتے ہیں ، بائبل ایسا نہیں کہتی دھوکہ دہی عورت کا خاصہ ہے ۔پولس ہی صرف نئے عہد نامے کا مصنف ہے جو حوا کے دھوکے کا ذکر کرتا ہے ، وہ اِس کا دو  بار ذکر کرتا ہے ۔ پولس 2 کرنتھیوں 11: 2 – 4 میں حوا کے دھوکے کا ذکر کرتا ہے جہاں وہ دونوں مردوں اور عورتوں کو اُ ن لوگوں سے دھوکہ کھانے سے خبردار کرتا ہے جو اُس کی نسبت  فرق یسوع اور فرق انجیل کی منادی کر رہے تھے  جس کی پولس نے منادی کی ۔ پولس نے کرنتھس میں عورتوں کو اضافی ، خاص طور سے دھوکہ کھانے کے بارے خبردا ر نہیں کیا ۔ وہ یقین رکھتا تھا کہ کرنتھس کے دونوں مرد اور عورتو ں کو با آسانی دھوکے میں رکھا جا سکتا تھا  ( 2 کرنتھیوں 11 : 4)۔

 حوا کے دھوکے کا ذکر 1 تیمتھیس 2: 13 -14 میں  کیا گیا ہے ۔ اگرچہ اِن دو آیات کا مطلب واضح ہے ، اِن آیات کا درست اِرادہ واضح ہونے سے بعید ہے۔ ہم اِس سبب کو یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتے کہ کیوں پولس نے آدم اور حوا کو اپنے مباحثے میں لایا ۔ بہر حال ، پولس ، دوسرے بائبل کے مصنفین کی مانند ، کبھی یہ بیان نہیں کرتا کہ عورتیں مردوںکی نسبت زیادہ آسانی سے دھوکہ کھاتی ہیں ۔ عورتیں پولس کی بھروسہ مند خدمت میں اُس کی ہم منصب تھیں ۔
Posted in: خواتین | Tags: | Comments (1) | View Count: (34575)

Comments

  • test coments
    8/6/2013 2:14:56 PM Reply
Comment function is not open