en-USur-PK
  |  
Category
26

مسیح پیشین گوئیوں میں

posted on
مسیح پیشین گوئیوں میں

مسیح پیشین گوئیوں میں

The Messiah in Prophecies

اس تلاش میں کہ میں ہمیس حقیقت میں زندگی کیسے گزارنی چاہیے۔اس کے لئے یہ ضروری امر ہے کہ ہم بہت ہی احتیاط سے یہ دیکھیں کہ خداوند تعالیٰ ہماری کس طرف راہنمائی کررہے ہیں۔کلام الہٰی میں سینکڑوں ایسی پیشین گوئیاں ہیں جن کا نقطہ نظر صرف  جنابِ مسیح کی ذاتِ اقدس ہے۔جیسے کہ قرآن شریف کی سورہ 43کی آیت 63 میں مسیح فرماتے ہیں"فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ ترجمہ:خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو۔اورپھر سورہ 7کی آیت 178 میں مسلمانوں کو حکم ملا ہےکہ  مسیح اور انجیل اور توریت پر ایمان لائیں۔مسلمانوں کو یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ انبیاء کرام مسیح کے بارے میں کیا فرماتے ہیں۔ اور یہ اس لئے بھی اہم ہے کہ کیونکہ حضرت محمد مسیح کو گناہ سے پاک دیکھتے ہیں۔(دیکھئے سورہ 19کی آیت 19 اور بخاری کی جلد چہارم اورحدیث نمبر 651۔652)۔

          پس مسیح کے بارے میں پیشین گوئیاں کیا کہتی ہیں؟اہلِ یہود کے لئے یہ بات واقع بہت مشکل ہے کہ وہ حضرت عیسیٰ کو اپنا مسیح موعود قبول کریں۔بعض یہود یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ مسیح حضرت الیاس تھے یا حضرت یرمیا ہ تھے۔ (انجیل شریف بہ مطابق متی 16باب کی 14آیت )۔کچھ نے مسیح کو بادشاہ بنانے کی سرتوڑ کوشش کی۔ دوسری جانب کچھ لوگ یہ کہتے تھے کہ مسیح جو معجزات کرتے ہیں وہ شیطان کی مدد سے کرتے ہیں۔اور یا پھر یہ یحییٰ اصطباغی ہیں جو مردوں میں سے جی اٹھے ہیں۔لیکن بعض نے اس بات کو تسلیم کیا کہ حضرت عیسیٰ واقع میں حقیقی مسیح موعود ہیں جس کا  آپ دعویٰ کرتے ہیں۔وہ لوگ جو یہودی توراۃ میں متلاشی خدا ہیں وہ اس بات سے واقف ہوجاتے ہیں کہ مسیح موعود کی دوایسی خصوصیات ہیں جو ایک دوسرے سے تضاد ہیں۔ پہلی کہ وہ "مسیح موعود دکھ اٹھائے گا"۔ اور دوسرا" مسیح موعود بادشاہ ہوگا"۔تاج کی طرف جانے کاراستہ صلیب ہے۔مسیح ہونے کی وجہ سے خدا کاکلمہ لامحدود قدوقامت رکھتاہے۔ لیکن ہماری نجات کی خاطر اس کا دکھ اٹھانالازمی تھا جیسے کہ بہت سے انبیاء کرام اس کی پیدائش سے سینکڑوں  اور ہزاروں برس پہلے پیشین گوئیاں کیں۔

 

مسیح اس دنیا میں منصف  بن کر آئیں گے ۔اورابھی بھی مسیح کے بارے میں بیشمار پیش گوئیاں ہیں جوپوری نہیں ہوئیں۔مسیح نے وعدہ کیا ہے کہ وہ دوبارہ آئیں گے اوراپنے پیروکاروں کواپنے ساتھ لے جائیں گے۔لیکن وہ بطور قاضی محشر بن کر آئیں گے(یوحنا 5باب 22سے 23آیت)۔آج آپ کہاں ہیں؟ صرف ایک ہی نام بخشا گیا جس کے ذریعے آپ نجات پاسکتے ہیں۔(اعمال الرسل 4باب 12آیت)۔

          مسیح اس دنیا مجھ جیسے اورآپ جیسے گنہگاروں کو بچانے آئے۔خدا نے یہ وعدہ کیا ہے جوبھی مسیح کا نام لے گانجات پائے گا(اعمال الرسل 2باب 21آیت)۔حقیقت میں "مسیح" کےنام کا مطلب ہی "خدا کی نجات" ہے(متی 1باب 21آیت)۔

          ہم اس اہمیت کی زیادہ کھینچا تانی نہیں کرسکتے کہ بائبل کوسمجھنے کے لئے جس میں توراہ انجیل شامل ہیں اس میں جیسے کہ چند مسلمانوں کو یہ دعویٰ بھی ہے کہ اُس میں تحریف نہیں ہوئی ہے۔ اس کی مزید معلومات کے لئے آپ ہمارا کتابہ صداقت بائبل کا ضرور مطالعہ فرمائیں۔

          خداوند مسیح میں جانتاہوں کہ میں گنہگار انسان ہوں۔ میں اس بات کو تسلیم کرتاہوں کہ میری نیکیاں میرے گناہوں سے مجھے نہیں بچاسکتیں۔میں آپ کو اپنا نجات دہندہ قبول کرتاہوں۔ اپنے خون کے وسیلہ سے میرے گناہوں کو صاف کردیجئیے۔میں آپ کا شکرگزارہوں کہ مجھے ایسی راہ عنایت فرمائی جس کے وسیلے سے میں آپ کے قریب آؤں۔ آمین۔


پرانے عہدنامہ میں مسیح کے حوالے سے پیشین گوئیاں

نئے عہدنامہ میں ان پیشین گوئیاں کا پورا ہونا

·       وہ ابراہام۔اضحاق۔یعقوب اور یہوداہ کی نسل سے ہوگا۔

پیدائش 12باب کی 3آیت۔ 18باب کی 18آیت ۔21باب کی 12آیت۔26باب کی 4آیت ۔28باب کی 14آیت ۔49باب کی 8 سے 10آیت۔

 

متی 1باب 1سے 3آیت۔ لوقا 3باب 33سے 34آیت ۔ اعمال الرسل 3باب 25آیت ۔ رومیوں 9باب 7آیت ۔ گلتیوں 3باب 16آیت۔

·        اُس کا کنواری سے پیدا ہونا۔

صحیفہ حضرت یسعیاہ 7باب 14آیت۔

 

متی 1باب 23آیت

·        اُس کا بیت لحم میں پیدا ہونا۔

صحیفہ حضرت میکاہ 5باب 2آیت۔

 

متی 2باب  1سے 6آیت۔

·        وہ باپ کی مرضی کو پورا کرنے آئیگا۔

زبور 40: 6سے 8آیت ۔

عبرانیوں 10باب 7آیت ۔یوحنا 4باب 34آیت ۔5باب 30آیت ۔6باب 38سے 40آیت۔ 8باب 29آیت ۔12باب 49سے 50آیت ۔14باب 31آیت۔ 15باب 10آیت۔

·        وہ معجزات کرےگا۔

صحیفہ حضرت یسعیاہ 35باب 5سے 6آیت۔

متی 11باب 4سے 6آیت۔ یوحنا 7باب 31آیت ۔15باب 24آیت۔

 

·        وہ اندھوں کی آنکھیں کھولے گا۔

صحیفہ حضرت یسعیاہ 42باب 7آیت۔

متی 11باب 5آیت۔

·        وہ طوفان کوتھام دے گا۔

زبور 65آیت 7۔ زبور 107آیت 24سے 30

متی 8باب 26آیت ۔ مرقس 4باب 35سے 41آیت

 

·        مسیح وہ روشنی ہیں جو اندھیرے میں چمکتی ہے۔

زبور 112آیت 4

لوقا 1باب 79آیت۔

·        گلیل میں اُس کی خدمت

صحیفہ حضرت یسعیاہ 9باب 1آیت

·        وہ لوگ جو اندھیرے میں چلتے ہیں روشنی دیکھی۔

صحیفہ حضرت یسعیاہ 9باب2آیت۔

·        وہ تماثیل میں بات کرے گا۔

زبور 78 :1سے 2آیت۔

متی 4باب 12سے 17آیت۔ لوقا 1باب 79آیت۔

 

 

 

متی 13باب 3۔ 34اور 35آیت۔مرقس 3باب 23آیت۔ 4باب2آیت۔

 

·        وہ گناہوں کو معاف کرے گااور شفا بخشے گا۔

زبور 103آیت 3سے 4

متی 9باب 2سے 6۔ مرقس 2باب 6سے 10۔لوقا 5باب 19سے 25۔ افسیوں 1باب 7آیت۔

·        شیرخوار بچے اُس کی تعریف کریں گے۔

زبور 8باب 2آیت۔

متی 21باب 16آیت۔

·        وہ اچھا چرواہا ہے۔

صحیفہ حضرت یسعیاہ 40باب 11آیت۔

یوحنا 10باب 11آیت۔

·        مسیح کونے کے سرے کاپتھر ہیں۔

صحیفہ حضرت یسعیاہ 28باب 16آیت۔

متی 21باب 42آیت۔ 1پطرس 2باب 6سے 8آیت۔

 

·        مسیح کو معماروں نے رد کیا۔

زبور 118آیت 22

·        اُنہوں نے محبت کے بدلے اُس سے عداوت رکھی۔

زبور 109آیت 4سے 5آیت۔

متی 21باب 42سے 43آیت۔ لوقا 20باب 17سے 19آیت۔ 1پطرس 2باب 6سے 7آیت۔ رومیوں 9باب 33آیت۔ اعمال الرسل 4باب 11آیت۔یوحنا 1باب 11آیت۔

 

·        غیر اقوام اُس کی تلاش کریں گی۔

صحیفہ حضرت یسعیاہ11باب 10آیت۔

یوحنا 12باب 18سے 21آیت۔

·        غیر اقوام اُس پر ایمان لائیں گی۔

زبور 22باب 27آیت۔صحیفہ حضرت یسعیاہ 65باب 1آیت۔

متی 28باب 19آیت۔ فلپیوں 2باب 10سے 11آیت۔ رومیوں 10باب 20آیت۔

Matthew 28:19; Philippians 2:10-11; Rom 10:20

·        غیر اقوام کے لئے روشنی۔

صحیفہ حضرت یسعیاہ 49باب 6آیت۔

لوقا 2باب 32آیت۔ اعمال الرسل 26باب 17سے 18آیت۔

 

·        صلیب پر مسیح کی مصلوبیت

صحیفہ حضرت یسعیاہ 52باب 13سے 14آیت

متی 27باب 28سے 54آیت۔فلپیوں 2باب 6سے 11آیت۔

 

·        مسیح کے حواریوں نے اسے تنہا چھوڑدیا۔

صحیفہ حضرت زکریا 13باب 7آیت۔

متی 26باب 31۔56آیت۔ مرقس 14باب 50آیت۔

 

·        اُس کے بارے میں جھوٹی شہادت دینا۔

زبور 27آیت12۔ زبور 35آیت 11

متی 26باب 62سے 63آیت۔ 27باب 12سے 14آیت۔

 

·        دوستوں نے دھوکہ دیا۔

زبور 41آیت 9

تیس سکوں میں بیچا گیا۔

صحیفہ حضرت زکریاہ 11باب 12سے 13آیت۔

مرقس 14باب 10سے 11آیت۔ 17باب 21آیت۔ 43سے 46آیت۔

 

متی 26باب 15آیت۔ 27باب 3آیت۔

 

·        وہ سکے ہیکل میں پھینکیں جاتے ہیں۔

زکریاہ 11باب 13آیت۔

متی 27باب 5آیت۔

·        وہ پیسے کمہار کے کھیت کو دے دئیے۔

صحیفہ حضرت زکریاہ 11باب 13آیت۔

متی 27باب 3سے 10آیت۔

·        اُس کی پیٹ پر مارا گیا اوراُس کی داڑھی نوچی گئی۔

صحیفہ حضرت یسعیاہ 50باب 6آیت۔

متی 26باب 67آیت ۔مرقس 14باب 65آیت۔ 15باب 19آیت یوحنا 19باب 1سے 3آیت۔

·        گنہگاروں کے درمیان مصلو ب ہوا۔

زبور 22آیت 13سے 16۔ یسعیاہ 53باب 1سے 12آیت۔

متی 27باب 38آیت ۔ مرقس 15باب 27سے 28آیت۔ لوقا 23باب 33آیت۔ یوحنا 19باب 18آیت۔

·        اُس کے ہاتھوں اور پیروں کو چھیدا گیا۔

زبور 22آیت 16 اورمزید دیکھئے صحیفہ حضرت زکریاہ 12باب 10آیت۔

یوحنا 19باب 37آیت۔مزیددیکھئے لوقا 23باب 33آیت۔

·        اُس کو پیاس میں سرکہ پلایا گیا۔

زبور 69آیت 3 اور 21۔

متی 27باب 34 اور 48آیت۔

·        اس کے کپڑوں پر قرعہ ڈالنا۔

زبور 22باب 18آیت۔

یوحنا 19باب 23 سے 24آیت۔

·        وہ جس مقصد کے لئے آیا تھا وہ مکمل ہوا۔

زبور 22آیت 31۔

یوحنا 19باب 30آیت۔

·        وہ قتل کیا جائے گا۔

صحیفہ حضرت دانی ایل 9باب 26آیت۔

یوحنا 18باب 14آیت۔ متی 27باب 50آیت۔ 2کرنتھیوں 5باب 21آیت۔

·        اُس نے اپنی جان موت کے لئے انڈیل دی۔

صحیفہ حضرت یسعیاہ 53باب 12آیت۔

یوحنا 10باب 15سے 18آیت۔

·        اُس کی پسلی چھیدی گئی۔

صحیفہ حضرت زکریاہ 12باب 10آیت۔

یوحنا 19باب 34سے 37آیت۔ 20باب 25سے 27آیت۔

·        اُس کی کوئی ہڈی توڑی نہیں جائے گی۔

زبور 34آیت 20۔

یوحنا 19باب 31سے 36آیت۔

·        دولتمندوں کے ساتھ دفن ہوا۔

صحیفہ حضرت یسعیاہ 53باب 9آیت۔

متی 27باب 57سے 60آیت۔

·        اُس کے جی اٹھنے کی پیش گوئی ہوچکی تھی۔

زبور 16آیت 10۔ اعمال الرسل 2آیت 26سے 32

یوحنا 20باب 17آیت۔

·        اُس کے آسمان پر جانے کے بارے میں پہلے ہی بول دیا گیا تھا۔

زبور 68آیت 1 اور 18۔

لوقا 24بااب51آیت۔ افسیوں 4باب 4 اور 12آیت۔

·        اُس کی لامتناہی بادشاہت۔

صحیفہ حضرت یسعیاہ 11باب 1سے 9آیت۔

مکاشفہ 20باب 1سے 10آیت۔ یوحنا 10باب 16آیت۔

Posted in: مسیحی تعلیمات, بائبل مُقدس, یسوع ألمسیح, نجات, اسلام | Tags: | Comments (0) | View Count: (112333)
Comment function is not open