en-USur-PK
  |  
Category
16

مسیحی نقطہ نگاہ سے مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مثیل مسیح نہیں تھے

posted on
مسیحی نقطہ نگاہ سے مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مثیل مسیح نہیں تھے

Allama Paul Ernest

According to Christian Point of View

Mirza Ghulam Ahmed Qadiani

Was not the Promised Messiah

مسیحی نقطہ نگاہ سے مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مثیل مسیح نہیں تھے

علامہ پال ارنسٹ

           

مسیح ناصری

مسیح قادیانی

1۔ مسیح ناصری اسرائیلی قوم میں سے تھے۔

1۔ مرزا صاحب اسرائیل قوم کے نہیں تھے۔ اس لئے وہ مثیل مسیح نہیں تھے۔

2۔ مسیح ناصری کنواری ماں سے پیدا ہوئے تھے اوریوں مسیح کی پیدائش فوق الفطرت تھی۔

2۔مرزا صاحب اپنے ماں باپ سے قدرتی طریقے سے پیدا ہوئے ۔ مرزا صاحب کی پیدائش کے وقت اُن کی والدہ ماجدہ کنواری نہیں تھیں اور یوں مرزا صاحب کی پیدائش فطرتی نہیں تھی۔ اس لئے مرزا صاحب مثیل مسیح نہیں تھے۔

3۔مسیح ناصری نے نہایت اعلیٰ درجے کی تعلیم دی۔

3۔ مرزا صاحب کی تعلیم نہایت ادنیٰ درجہ کی ہے اور بیشتر غلط اور لایعنی ہے۔

4۔مسیح ناصری کا اخلاق بے مثل اور لاثانی تھا۔

4۔ مرزا صاحب کا اخلاق ادنیٰ درجہ کا تھا۔ مرزا صاحب اپنے مخالفوں کوگالیاں دیتے اُن پر لعنتیں  کرتے اُن کی ہلاکت کو پیشین گوئیاں کرتے تھے اور جھوٹ بولتے رہتے تھے وغیرہ۔ اس لئے وہ مثیلِ مسیح نہیں ہیں۔

5۔ مسیح بے گناہ تھے۔

5۔ مرزا صاحب گنہگار تھے اس لئے مثیل مسیح نہیں ہیں۔

6۔ مسیح ناصری نے بیشمار معجزات کئے۔

6۔ مرزا صاحب نے کوئی معجزہ نہ کیا اس لئے وہ مثیل مسیح نہیں ہیں۔

7۔مسیح ناصری کی پیشین گوئیاں سچی نکلیں۔

7۔ مرزا صاحب کی پیشین گوئیاں یونان کے شہر دلفی کے مندر کی قسم کی پیشین گوئیاں تھیں۔

8۔مسیح ناصری صلیب دئیے گئے اور صلیب پر شہید ہوئے۔

8۔ مرزا صاحب ہیضہ کی بیماری سے قدرتی موت مرے وہ نہ صلیب دئیے گئے اورنہ صلیب پر مرے اس لئے وہ مثیل مسیح نہیں ہیں۔

9۔ مسیح ناصری تیسرے دن مردوں میں سے زندہ ہوئے۔

9۔ مرزا صاحب کو مرے ہوئے بیسیوں سال ہوچکے ہیں لیکن وہ زندہ نہیں ہوئے۔ بلکہ اُن کا جسم قبر میں سڑگیا اور زمینی کیڑوں مکوڑوں کی نظر ہوگیا۔ مثیل مسیح ہونے کے لیۓ اُنہیں تیسرے دن زندہ ہونا چاہیے تھا۔ اس لئے وہ مثیلِ مسیح نہیں ہیں۔

10۔ مسیح ناصری اپنے جی اٹھنے کے بعد چالیس دن تک اپنے حواریوں کو ملتے رہے ۔

10۔ مرزا صاحب مرنے کے بعد اپنے شاگردوں سے پھر کبھی نہیں ملے اس لئے وہ مثیل مسیح نہیں ہیں۔

11۔ چالیسیویں دن مسیح اپنے حواریوں کودیکھتے دیکھتے آسمان پر تشریف لے گئے۔

11۔ مرزا صاحب بجسد عنصری آسمان پر نہیں گئےبلکہ قادیان کے بہشتی مقبرہ میں مدفون ہیں۔ اس لئے وہ مثیلِ مسیح نہیں ہیں۔

12۔ مسیح آسمان پر خدا باپ کے دہنے ہاتھ بیٹھے ہیں۔

12۔ مرزا صاحب آسمان پر خدا باپ کے دہنے ہاتھ نہیں ہیں۔ اس لئے وہ مثیل مسیح نہیں ہیں۔

13۔ مسیح قیامت کے روزکل انسانوں کا انصاف کرنے آئےگا۔

13۔ مرزا صاحب قیامت کے روز کل انسانوں کاانصاف نہیں کریں گے بلکہ مسیح اُن سے بھی اُن کا حساب لے گا۔ اس لئے وہ مثیلِ مسیح نہیں ہیں۔

14۔ مسیح متجسد خدا ہے یعنی خدا اورانسان ہے۔

14۔مرزا صاحب محض انسان ہے اس لئے وہ مثیل مسیح نہیں ہیں۔

 

مرزا صاحب مثیل مسیح ہونے کے معنی میں مسیح موعود ہونے کے دعویدار بنتے تھے جبکہ وہ مثیل مسیح ہی نہیں ہیں تومسیح موعود بھی نہیں ہیں۔
Posted in: مسیحی تعلیمات, خُدا, بائبل مُقدس, یسوع ألمسیح, اسلام, غلط فہمیاں | Tags: | Comments (1) | View Count: (17891)

Comments

  • The above comparison show clearly how Ghulam Ahmad was misguided. Ghulam Ahmad's claim to be the second coming of Jesus in the spirit of Jesus is wrong too. The Bible states: 'This same Jesus, who has been taken from you into heaven, will come back the same way you have seen him go into heaven' (Acts 8:11)
    1/18/2018 10:27:34 AM Reply
Comment function is not open